اوورسیز انویسٹرز چیمبر کی کاررپورٹ شرح ٹیکس میں 5 فیصد کمی کی تجویز

اوورسیز انویسٹرز چیمبر کی کاررپورٹ شرح ٹیکس میں 5 فیصد کمی کی تجویز

لاہور (کامرس رپورٹر) اوورسیز انویسٹرز چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(او آئی سی سی آئی) نے ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافہ اور ٹیکس نیٹ میں نئے ٹیکس پیئرزکی شمولیت کیلئے کارپوریٹ ٹیکس کی شرح میں پانچ فیصد کی کمی کی تجویز پیش کی ہے۔ او آئی سی سی آئی نے آئندہ مالی سال2018-19ء کیلئے اپنی بجٹ تجاویز میں کہا ہے کہ کارپوریٹ ٹیکس کی موجودہ شرح30فیصد ہے جس کو 25 فیصد تک کم کرنے سے ٹیکس کے دائرہ کارمیں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق او آئی سی سی آئی نے کہا ہے کہ ایشیا کے دیگرممالک میں ٹیکس کی اوسط شرح22فیصد سے کم ہے اس لئے ضروری ہے کہ پاکستان میں بھی ٹیکس کی شرح میں کمی کیلئے اقدامات کئے جائیں جس سے نہ صرف نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ قومی معیشت کی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ او آئی سی سی آئی نے حکومت کو آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز کے حوالہ سے تفصیلی تجاویز پیش کی ہیں جن کی روشنی میں ٹیکس کی شرح میں کمی اورٹیکس محصولات اور ٹیکس دہندگان میں خاطرخواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید : کامرس