بیرون ملک پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے،ملک ندیم کامرن

بیرون ملک پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے،ملک ندیم کامرن

چیچہ وطنی(اے پی پی )صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، پنجاب حکومت اوور سیز پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے بھر پور کوششیں بروئے کار لا ئی جا رہی ہے ۔یہ بات انہو ں نے ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانی کمیٹی کے45ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی ،ڈی پی او عاطف اکرام ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قدیر احمد باجوہ،ڈپٹی ڈائریکٹر اٹارنی عمران ارشد اور دیگر معاون افسران اور کمیشن کے نمائندگان نے شرکت کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اوور سیز پاکستانی کمیشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کے لئے مصروف عمل ہے،بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کے تمام مسائل خصوصی توجہ اور ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں،اجلاس میں45کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کے افسران کومسائل کے جلد از جلد حل کیلئے ہدایات جاری کی گئیں ۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں ممبر ان اسمبلی چوہدری محمد اشرف،صوبائی وزیر ملک ندیم کامران ،ارشد ملک ،ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی ،ڈی پی او عاطف اکرام ،سی ای او ایجوکیشن راؤ عتیق احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا طاہر سمیت نمائندگان ممبران اسمبلی ،بلڈنگ ،واپڈاا ور تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں محکمہ بلڈنگ اور واپڈا کی ضلع میں نئی اور جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا اور امن و امان کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...