کاشتکار فالسہ کے پودوں کی شاخ تراشی بر وقت شروع کر دیں، ماہرین زراعت

کاشتکار فالسہ کے پودوں کی شاخ تراشی بر وقت شروع کر دیں، ماہرین زراعت

فیصل آباد(بیورو پورٹ) ماہرین زراعت نے فالسہ کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فالسہ کے پودوں کی شاخ تراشی بر وقت شروع کر دیں نیز پودوں کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کھادوں کا متوازن استعمال بھی یقینی بنایا جائے تاکہ فالسے کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ فالسے کے کاشتکاروں و باغبانوں کو چاہیے کہ وہ شاخ تراشی کے بعد فی پودا 10کلو گرام تک گوبر کی گلی سڑی کھاد استعمال کریں تاکہ فالسے کی بھر پور پیداوار حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کاشتکاروں و باغبانوں کو اس ضمن میں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا ہو تو وہ فوری طور پر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے مشورہ کر سکتے ہیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...