بحرین چیمبر 2018 کے الیکشن , تیاریاں آخری مراحل میں داخل

بحرین چیمبر 2018 کے الیکشن , تیاریاں آخری مراحل میں داخل

منامہ( آن لائن ) بحرین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری 2018 کے الیکشن 10 مارچ کو ہونگے۔ الیکشن میں چیمبر کی 18 نشستوں پر 72 بحرینی امیدوار مختلف گروپوں کے ہیں۔ تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ شراکہ اور التجار گروپوں کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ان گروپوں کی خصوصی بات یہ ہے کہ ان میں بالترتیب دو پاکستانی نڑاد بحرینی (شیخ ساجد اور عزیر عثمان ) حصہ لے رہے ہیں بحرین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن چار سال بعد منعقد ہو رہے ہیں۔، ان انتخابات میں ایک ووٹر نے 18 امیدواروں کو ووٹ دینا ہوتا ہے پاکستانی تاجر کمیونیٹی کے لوگ اپنے اپنے گروپ اور امیدواروں کی بھرپور مہم چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے اس الیکشن میں زیادہ جوش و خروش پاکستانی کمیونٹی میں ہی دیکھا جا رہا ہے۔

اور یہاں یہ بات بتانا ضروری ہے کہ بحرین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے گذشتہ انتخابات میں شراکہ گروپ کے ہی امیدوار پاکستانی نڑاد بحرینی شیخ ساجد نے واضع اکثریت سے کامیاب حاصل کی تھی اور بحرین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں شراکہ گروپ نے پاکستانی نڑاد ساجد شیخ کو بورڈ آف ڈائریکٹر منتخب کیا تھا جنہوں نے گذشتہ انتخابات میں اٹھارہ میں سے تیسری پوزیشن لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔اور التجار گروپ میں پاکستانی نڑاد عزیر عثمان معروف پاکستانی تاجر عثمان ملک کے صاحبزادے جو بحرین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں پہلی بار حصہ لے رہے ہیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...