نویناگروپ کا سٹیل میلٹنگ ‘ری رولنگ شعبہ میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

نویناگروپ کا سٹیل میلٹنگ ‘ری رولنگ شعبہ میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

کراچی(اکنامک رپورٹر) ٹیکسٹائل مصنوعات تیار و برآمد کرنے والی کمپنیوں کے نویناگروپ نے سٹیل میلٹنگ اور ری رولنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ نوینا گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں پورٹ قاسم کے مقام پرتین لاکھ ٹن سالانہ پیداوار کی استعداد کا حامل ری رولنگ اور سٹیل میلٹنگ پلانٹ لگایا جائے گا۔ بیان کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے( سی پیک) کے تحت ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بڑے منصوبوں سمیت تعمیرات کے شعبہ میں سرگرمیوں کے اضافہ کی روشنی میں کمپنی نے سٹیل میلٹنگ اور ری رولنگ میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے اور توقع ہے کہ پلانٹ آئندہ سال جون 2019ء تک پیداوار شروع کردے گا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...