جنوری کے دوران برطانیہ کی صنعتی پیداوار میں 1.3 فیصد اضافہ

جنوری کے دوران برطانیہ کی صنعتی پیداوار میں 1.3 فیصد اضافہ

لندن (اے پی پی) برطانیہ نے کہا ہے کہ جنوری کے دوران اس کی صنعتی پیداوار میں 1.3 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ شمالی سمندری راستے سے آئل سپلائی لائن کی بحالی ہے۔محکمہ اعداد و شمار کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران کان کنی، بجلی، گیس اور واٹر سپلائی سے ہٹ کر پیداوار میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا۔صنعتی پیداوار اور کان کنی وغیرہ میں 23.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سمندری راستے سے جانے والی آئل پائپ لائن شمالی سمندری حدود سے پیدا ہونے والی 40 فیصد گیس اور تیل کی فراہمی کا ذریعہ ہے جس کی بحالی سے ملک میں اقتصادی و پیداوار سرگرمیوں می خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

مزید : کامرس