امریکا،یورپ اورایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

امریکا،یورپ اورایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک (اے پی پی) امریکا،یورپ اورایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی، امریکی بہتر جاب ڈیٹا رپورٹ اور شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی میں کمی کے امکانات ہیں۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1321.99 ڈالر فی اونس کی سطح پر فلیٹ رہے۔امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 2.30 ڈالر (0.2 فیصد) اضافے کے ساتھ 1324 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد کم ہوکر 1316.81 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1316.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد گر کر 1318.06 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1319 ڈالر فی اونس رہے۔

مزید : کامرس