پانی کی بہتر فراہمی کیلئے کاشتکاروں کی معاونت کر رہے ہیں،محکمہ زراعت

پانی کی بہتر فراہمی کیلئے کاشتکاروں کی معاونت کر رہے ہیں،محکمہ زراعت

لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب میں نئی ٹیکنالوجی ہائی ایفی شنشی ایریگیشن کے فروغ کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کاشتکاروں کی معاونت کر رہا ہے،اس سسٹم کی تنصیب سے سبزیات ،باغات اور دوسری فصلات کو فروغ دینے سے پانی کی60 فیصد بچت ہوتی ہے۔محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق پاکستان کا پانی کی کمی کے چیلنجز کا سامنا کرنے والے ممالک میں ساتواں نمبر ہے،پاکستان میں دستیاب پانی کا 93 فیصد زرعی مقاصد جبکہ7 فیصد روزمرہ استعمال میں آتا ہے،پاکستان ان ممالک میں سے ہے جہاں دستیاب پانی کا ایک ایک قطرہ بچانا از حد ضروری ہے،ہائی ایفیشنشی ایریگیشن سسٹم کے استعمال سے یہ کام باآسانی کیا جا سکتا ہے،اس سسٹم کی تنصیب سے سبزیات ‘باغات اور دوسری فصلات کو فروغ دینے سے پانی کی60 فیصد بچت ہوتی ہے اور مزدوری کے خرچہ میں بھی خاطرخواہ کمی آتی ہے،کاشتکار اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے شعبہ اصلاحِ آبپاشی کے مقامی دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔محکمہ زراعت کا یہ شعبہ کاشتکاروں کو سبسڈی پر سولر ٹیوب ویل بمعہ10 ہارس پاور کا پمپ فراہم کررہا ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...