رواں مالی سال : قومی درآمدات کا حجم 21.3ارب ڈالر تک بڑھ گیا

رواں مالی سال : قومی درآمدات کا حجم 21.3ارب ڈالر تک بڑھ گیا

 لاہور (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال 2017-18ء کی پہلی ششماہی کے دوران قومی درآمدات کا حجم 21.3ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اس دوران 1.37ارب ڈالر مالیت کی زرعی مصنوعات اور کھانے پینے کی اشیاء درآمد کی گئی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی)کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر 2017ء کے دوران سبزیوں کی درآمدات میں گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 29فیصد ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ایک زرعی ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان بہترین معیارکی سبزیاں، پھل اور دیگر زرعی اجناس پیدا کررہا ہے تاہم کھانے پینے کی اشیاء کی ملکی طلب کو پورا کرنے کیلئے مختلف مصنوعات درآمد بھی کرتا ہے جن کی درآمدات میں کمی سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی جاسکتی ہے بلکہ اس سے زرعی شعبہ کی کارکردگی کو بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بہترین معیار کے پھل پیدا کرنے والاملک ہونے کے باوجود رواں مالی سال کے دوران پہلی ششماہی میں74.9ملین ڈالرکے پھل درآمد کئے گئے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں پھلوں کی درآمدات کا حجم 49ملین ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسی طرح ڈیری مصنوعات کی درآمدات 64.6ملین ڈالر جبکہ انڈوں، شہد اور دیگرغذائی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 23.9ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...