پاکستان سٹاک مارکیٹ : کاروباری ہفتے کے دوران 729پوائنٹس

پاکستان سٹاک مارکیٹ : کاروباری ہفتے کے دوران 729پوائنٹس

 کراچی(اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے اختتام پر مجموعی طور پر 729 پوائنٹس کی کمی رہی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں ہفتے کا اختتام 43 ہزار 11 پوائنٹس پر ہوا جب کہ ہفتے کی بلند ترین سطح 44 ہزار 44 پوائنٹس رہی۔ہفتے کے پانچ کاروباری دنوں میں 76 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 33 ارب روپے رہی جب کہ بیرونی سرمایہ کاروں نے ہفتے کے دوران 39 لاکھ ڈالر کے شیئرز فروخت کیے۔ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 120 ارب کم ہوکر 8989 ارب روپے ہوگئی جب کہ حجم اور مالیت گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں 16 اور 18 فیصد کم رہی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...