فروری کے دوران چین میں فیکٹری انفلیشن میں کمی کی رفتار سست رہی

فروری کے دوران چین میں فیکٹری انفلیشن میں کمی کی رفتار سست رہی

بیجنگ (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ فروری کے دوران فیکٹری کی سطح پر صارفین کی اشیاء کے نرخوں میں سست رفتاری سے کمی ہوئی جس کی وجہ خام مال اور دیگر اشیاء کے نرخوں میں تیزی سے اضافہ ہے۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق فروری کے دوران پروڈیوسر پرائس انڈیکس میں 3.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جنوری کے دوران اضافے کی شرح 4.3 فیصد رہی تھی۔ماہ کے دوران کنزیومیر پرائس انڈیکس میں اضافے کی شرح 2.9 فیصد رہی، جنوری کے دوران اس کی شرح 1.5 فیصد رہی تھی۔

مزید : کامرس