ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 1 فیصد کمی

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 1 فیصد کمی

کوالالمپور (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 1 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ بھارت کی جانب سے درآمدی ٹیکس میں اضافے کے باعث طلب میں کمی کے خدشات ہیں۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے مئی کے لیے سودے 1.4 فیصد گر کر 2376 رنگٹ (607.67 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 80721 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...