چین کا مالیاتی منڈی کے کھلے پن کو توسیع د ینے کا اعلان

چین کا مالیاتی منڈی کے کھلے پن کو توسیع د ینے کا اعلان

بیجنگ ( آن لائن ) چینی مرکزی بینک نے کہا ہے کہ چین مالیاتی منڈی کے کھلے پن کو توسیع اور چینی کرنسی کی عالمگیریت کے عمل کو مزید فروغ دے گا،کرنسی کے تبادلے کے لحاظ سے چین مسلسل مضبوط اور مستحکم قدم اٹھا رہا ہے،چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر بدستور متعلقہ ضوابط کے مطابق نگرانی کی جائے گی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے دوران چینی مرکزی بینک کے اعلی عہدیداروں نے بتایا کہ چین مالیاتی شعبوں میں کھلے پن کو مزید توسیع دے گا۔چینی کرنسی آر ایم بی کی عالمگیریت کے عمل کو مزید فروغ دیا جائے گا۔پریس کانفرنس میں چینی مرکزی بینک یعنی چینی عوامی بینک کے سربراہ زو شیاو چھوان نے اس خیال کا اظہار کیا کہ ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہونے کے بعد چینی مارکیٹ میں شمولیت کے لحاظ سے بیرونی دنیا کے لیے کھلے پن کی حد کو مزید توسیع دی جا سکے گی۔غیر ملکی اداروں کی چین میں مالیاتی کارروائیوں کی اجازت کے ساتھ ساتھ چین کے مالیاتی اداروں کو بیرون ملک جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں چین نے مالیاتی منڈی کے لحاظ سے سلسلہ وار کھلے پن کی پالیسی اختیار کی ہے۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرنسی کے تبادلے کے لحاظ سے چین مسلسل مضبوط اور مستحکم قدم اٹھا رہا ہے۔اندازے کے مطابق کھلے پن کے رجحان میں مسلسل اضافہ کیا جائے گا۔چینی مرکزی بینک کے نائب سربراہ ای گانگ نے کہا کہ مالیاتی منڈی کو مزید توسیع دینے کا مطلب نگرانی میں کمی لانا نہیں ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے مالیاتی اداروں کی چین میں شمولیت یا کاروبار کرنے پر بدستور متعلقہ ضوابط کے مطابق نگرانی کی جائے گی تاکہ مالیاتی بحران کو موثر طور پر روکا جاسکے اور مالیاتی استحکام کا تحفظ کیا جاسکے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...