غذائی اجناس کی قومی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا،ماہرین

غذائی اجناس کی قومی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا،ماہرین

لاہور(کامرس رپورٹر )2017-18 ء کے ابتدائی سات ماہ کے دوران غذائی اجناس کی قومی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ ملک میں دستیاب غذائی مصنوعات کی تیاری کی بجائے ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی تیاری زرمبادلہ میں اضافے کا باعث بنے گی اور اس طرح قومی معیشت پر پڑنے والے دباؤ میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق غذائی اجناس کی برآمدات1.93 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں جبکہ پچھلے سال اسی دورانیہ میں برآمدات کا حجم 1.65 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا،برآمدت میں اضافہ کی بڑی وجہ حکومت کی کسان دوست پالیسیاں رہیں بالخصوص صوبہ پنجاب میں کسان پیکج کی وجہ سے زراعت کے شعبے میں کافی بہتری آئی،اس کے علاوہ حکومت پنجاب نے ہائی ویلیو ایڈیشن اور تیلدار اجناس کی کاشت پر خاص توجہ دی ہے جبکہ پچھلے سال آف سیزن مینجمنٹ کاٹن کمپئن کی وجہ سے کپاس کے شعبے میں خاصی بہتری آئی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...