سوزوکی ویگن آر کا نیا ماڈل مارکیٹ میں آگیا

سوزوکی ویگن آر کا نیا ماڈل مارکیٹ میں آگیا

کراچی( اکنامک رپورٹر ) سوزوکی موٹرز نے اپنی مقبول ترین گاڑی ویگن آر کا نیا ماڈل فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک سوزوکی موٹرز نے ویگن آر 2018 ماڈل کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نئے ماڈل کو پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔ نئے ماڈل میں ایلو وہیل اور کروم ٹیل گارنس جیسے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی ویگن آر وی ایکس ایل ان تبدیلیوں کے ساتھ فروخت کی جائے گی۔ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت پہلے 11 لاکھ 14 ہزار روپے تھی مگر اب اسے 50 ہزار روپے بڑھا کر 11 لاکھ 64 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کمپنی نے اس گاڑی کی بکنگ روک دی تھی ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...