ویرات کوہلی نے انوشکا سے شادی کے بعد مہنگے ترین گھر کی تصاویر شیئر کردیں 

ویرات کوہلی نے انوشکا سے شادی کے بعد مہنگے ترین گھر کی تصاویر شیئر کردیں 
ویرات کوہلی نے انوشکا سے شادی کے بعد مہنگے ترین گھر کی تصاویر شیئر کردیں 

  

ممبئی(آن لائن) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنے نئے اور مہنگے ترین گھر کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اور انوشکا شادی کے بعد شفٹ ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطا بق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے گھر کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ اورانوشکا شادی کے بعد شفٹ ہوچکے ہیں۔ ویرات کوہلی نے اپنے نئے گھر کی بالکنی میں کھڑے ہوکر باہر کا خوبصورت نظارہ مداحوں کو دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کہیں اور کیوں جانا چاہیں گے جب آپ کوگھر میں ہی اتنا خوبصورت نظارہ دیکھنے کوملے؟ممبئی کے علاقے وارلی میں واقع انوشکا اور ویرات کے5 کمروں پر مشتمل نئے اپارٹمنٹ کی قیمت 34 کروڑ روپے ہے۔ 35 ویں منزل پر واقع یہ اپارٹمنٹ سکائے بنگلوزکی تعمیرات کا حصہ ہے، جس کا شمار ممبئی کی اونچی عمارتوں میں ہوتا ہے۔ اپارٹمنٹ کی بالکنی سے بحرہ عرب کا خوبصورت منظر نظر آتا ہے جو ویرات کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں بھی نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے یہ اپارٹمنٹ اپنی شادی سے قبل2016 میں بک کروایا تھا جس کے بعد کہا جارہا تھا کہ ویرات انوشکا شادی کے بعد اس گھر میں رہیں گے، اور اب میڈیا میں گردش کرنے والی یہ قیاس آرائیاں سچ ثابت ہوگئی ہیں ویرات اور انوشکا اپنی نئی جنت میں منتقل ہوگئے ہیں اور بہت خوش ہیں۔

مزید : کھیل /تفریح