ٹیم کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی ،پہلے 2سیزن شاندار رہے لیکن اس سیزن میں پلاننگ کامیاب نہیں ہورہی:ڈیرن سیمی

ٹیم کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی ،پہلے 2سیزن شاندار رہے لیکن اس سیزن میں ...
ٹیم کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی ،پہلے 2سیزن شاندار رہے لیکن اس سیزن میں پلاننگ کامیاب نہیں ہورہی:ڈیرن سیمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی جس طرح پی ایس ایل میں ہم نے دو سیز ن کھیلے تیسرے سیزن میں ایسی کارکردگی نہیں دکھا پار ہے۔

میچ کے اختتام پرگفتگوکر تے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈئٹرز ہم سے بہتر کرکٹ کھیلے اور جیت گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد سنیرکھلاڑی ہیں انہوں نے اپنا تجربہ آزمایا اور کامیاب رہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کے میچ میں سپنر پرفارم نہیں کرسکے تاہم وہاب ریاض اور حسن علی کی کاردگی سے مطمئن ہوں جب بھی ٹیم کو ضرورت ہوئی انہوں نے ٹیم کو بریک تھرو دلوایا۔ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ اگلے میچز میں مختلف پلاننگ سے میدان میں آئیں گیں اور جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

پوائنٹس ٹیبل پرپشاور زلمی پانچویں نمبر پر آگئی ہے جس کو سیریز میں رہنے کےلئے اپنے اگلے میچز جیتنے ہو ں گے۔

مزید : PSL /PSL News Update