ریڈیو پاکستان لاہور نورجہاں آڈیوٹوریم میں خصوصی پروگرام کاانعقاد

ریڈیو پاکستان لاہور نورجہاں آڈیوٹوریم میں خصوصی پروگرام کاانعقاد

لاہور( فلم رپورٹر) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ریڈیو پاکستان لاہور نے نورجہاں آڈیوٹوریم میں خصوصی پروگرام کاانعقاد کیا جس کا موضوع تھا خواتین کے معیار زندگی میں تبدیلی کا موزوں وقت پروگرام میں معروف شاعرہ اور مصنفہ سلمہ اعوان ،لاہور کالج فار وومن کے بزنس ڈیپارٹمنٹ کی چئیر پرسن ڈاکٹر بشریٰ عثمان،لیڈی ڈاکٹر فائزہ ملک،شاعرہ براڈ کاسٹر رابعہ رحمان،ڈپٹی کنٹرولر پروگرامز ریڈیو پاکستان انیلہ سلیم اور سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور نزاکت شکیلہ سمیت دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی نمایاں خواتین نے شرکت کی اور موضوع کی مناسبت سے اظہار خیال کیاپروگرام کی کمپئیر حفضہ خالد،عائشہ نوید اور فوزیہ سلطانہ جبکہ عامر سعید اور کاشف غوری نے اس پروگرام کو شاہ رخ فخر،شیبا ارشد اور سارہ افضل کی معاونت میں پروڈیوس کیا ۔پروگرام کے دوران معروف گلوکاروں پونم،اعجاز علی ساگر اور ناہید طالب نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا اس موقع پر سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور نزاکت شکیلہ کا کہنا تھا کہ ملکی خواتین نے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اب خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ اپنے گھروں کی کفالت اور ملک وقوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں اوران کے اس کردار کو ہر فورم پر سراہا جانا ضروری ہے ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...