عالیہ بھٹ بلغاریہ میں ’’براہمسترا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف
ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی نئی فلم’’براہمسترا‘‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں بلغاریہ میں مصروف ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالیہ بھٹ نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ پر اپنی تمام تر سرگرمیاں مداحوں سے شیئر بھی کرتی ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں رنبیر کپور اور امیتابھ بچن شامل ہیں۔
فلم کی ہدایات ایان مکھر جی دے رہے ہیں جو آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔