اکشے کمارنے اپنی نئی فلم کیساری کے سیٹ پر عملے اور کاسٹ کے ہمراہ کرکٹ کھیلی

اکشے کمارنے اپنی نئی فلم کیساری کے سیٹ پر عملے اور کاسٹ کے ہمراہ کرکٹ کھیلی

ممبئی(آن لائن)بالی وڈ اداکار اکشے کمارنے اپنی نئی فلم کیساری کے سیٹ پر عملے اور کاسٹ کے ہمراہ کرکٹ کھیلی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمار ان دنوں مہاراشٹرا میں اپنی نئی فلم کیساری کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں عملے کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔انہوں نے تصویر کے نیچے لکھا کہ کرکٹ کی مہم کے لئے اس سال کی ٹیم سے ملیں،سخت کام کریں ،سخت کھلیں۔

فلم کی ہدایات انو راگ کیشیپ دے رہے ہیں جس کی کاسٹ میں پرینیتی چوپڑا بھی شامل ہیں۔مذکورہ فلم آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...