میں نے کبھی اتنی پذیرائی کا نہیں سوچا تھا:نمرہ چوہدری

میں نے کبھی اتنی پذیرائی کا نہیں سوچا تھا:نمرہ چوہدری
میں نے کبھی اتنی پذیرائی کا نہیں سوچا تھا:نمرہ چوہدری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و پرفارمر نمرہ چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے اپنے کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہورہی ہے ہمیں سٹیج کے ساتھ اپنی فلم انڈسڑی کیلئے بھی ملکر جل کر کام کر نا ہوگا۔نمرہ چوہدری نے کہا کہ شوبز کی مضبوطی کیلئے فلم ٹی وی ،سٹیج اور ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ گلوکاری کو بھی مضبوط کر نا ضروری ہے اس کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک والی بات نہیں کہ فلم انڈسڑی میں اس طر ح کام نہیں ہو رہا جس طر ح ہونا چاہیے مگر میں پھر بھی مایوس نہیں ہوں اگرہم مل جل کر کام کر یں گے تو ضرور پاکستانی فلم انڈسٹر ی کے معاملات بھی بہتر ہوں گے۔

مزید : کلچر