بہت جلد فلم انڈسٹری بھی عروج حاصل کرے گی ،ماریہ واسطی

بہت جلد فلم انڈسٹری بھی عروج حاصل کرے گی ،ماریہ واسطی
بہت جلد فلم انڈسٹری بھی عروج حاصل کرے گی ،ماریہ واسطی

لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ و ماڈل ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں کی طرح فلم انڈسٹری بھی عروج حاصل کرے گی ، آج کراچی میں لاتعداد ڈرامہ سیریل کے ساتھ درجنوں فلمیں بھی بن رہی ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مستقبل میں پاکستان فلم انڈسٹری بہتری کی طرف گامزن ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ بالی ووڈ کی طرح ہماری فلم انڈسٹری بھی عروج تک پہنچے ۔کچھ ناعاقبت اندیش لوگوں کی وجہ سے فلم انڈسٹری بحرانی کیفیت کا شکار ہوئی مگر ا ب نئے فلمسازوں کے ساتھ نئے ڈائریکٹرز ،رائٹرز اور اداکاروں کی نئی کھیپ تیار ہو چکی ہے جو مسلسل فلمیں بنانے میں مصروف عمل ہے ۔ماریہ واسطی نے کہا کہ سال 2017ء میں سب سے زیادہ فلموں کی ریلیز کراچی سے ہوئی اور آنے والے وقتوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...