’’ ریڈ‘‘ کی پاکستان میں نمائش، حقوق ڈسٹری بیوشن کلب کو حاصل

’’ ریڈ‘‘ کی پاکستان میں نمائش، حقوق ڈسٹری بیوشن کلب کو حاصل

لاہور(فلم رپورٹر)بالی ووڈ سٹار اجے دیوگن کی نئی فلم ’’ ریڈ‘‘ کی پاکستان میں نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کر لئے ۔فلم میں لیجنڈگلوکاراستاد نصرت فتح علی خان مرحوم کا شہرہ آفاق گیت ’’ سانوں اک پل چین نہ آوے‘‘ کا ری میک بھی شامل ہے ۔ بالی وڈ کی باصلاحیت فنکار جوڑی اجے دیوگن اورالینانا ڈی کروزکی نئی فلم ’’ ریڈ‘‘ 16 مارچ کو بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستانی سنیماؤں کی زینت بنے گی۔ فلم کو پاکستانی سرکٹ میں ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ریلیز کیلئے پیش کیا جارہا ہے ۔ راج کمار گپتا کی زیر ہدایت بنی اس ایکشن سسپنس تھرلر فلم میں اجے دیوگن میں انکم ٹیکس آفیسر کا کردار ادا کیا ہے جوٹیکس چوری اور غیر قانونی کاروبار سے دولت لوٹنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف برسرپیکار رہتا ہے ۔ فلم میں الیانا ڈی کروز نے اجے دیوگن کی بیوی جبکہ نیشنل ایوارڈ یافتہ فنکار سورب شکلا نے ولن کا کردار ادا کیا ہے ۔ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان مرحوم کا شہرہ آفاق گیت ’’ سانوں اک پل چین نہ آوے‘‘ کا ری میک فلم کی ہائی لائٹ ہے جسے ان کے بھتیجے راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کرکے فلم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ فلم کی تشہیری مہم زوروشور سے جاری ہے جبکہ آئندہ ہفتے لاہور میں اس کے’’ پریویو شو ‘‘کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...