پاکستانی سٹیج ڈرامہ دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے:ماہین خان

پاکستانی سٹیج ڈرامہ دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے:ماہین خان
پاکستانی سٹیج ڈرامہ دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے:ماہین خان

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر ماہین خان نے کہا ہے کہ سٹیج ڈرامے میں جدت کی ضرورت ہے ، ایک ہی طرح کے سٹیج ڈرامے اور جگتیں زیادہ عرصے تک نہیں چل سکتیں جس طرح ٹی وی ڈرامہ سیریل میں نئے رائٹر اور ڈائریکٹر آگے آرہے ہیں اسی طرح سٹیج ڈرامے کو بھی نئے خون کی ضرورت ہے ۔ ماہین خان نے کہا کہ مجھے چیلجنگ کام کرنے میں مزہ آتا ہے کیونکہ آسان کام تو سب کر سکتے ہیں ۔ پاکستانی سٹیج ڈرامہ دنیا بھر میں دیکھا او ر پسند کیا جاتا ہے جو ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فلموں کی میدان میں ہمارے مقابلے سبقت لئے ہوئے ہے مگر سٹیج ڈرامے میں بھارت کا ہم سے کوئی جوڑ نہیں ہے ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...