فلم انڈسٹری کی تباہی میں نان پروفیشنل لوگوں کا کردار ہے،سہراب افگن

فلم انڈسٹری کی تباہی میں نان پروفیشنل لوگوں کا کردار ہے،سہراب افگن
فلم انڈسٹری کی تباہی میں نان پروفیشنل لوگوں کا کردار ہے،سہراب افگن

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکار اور ڈائریکٹر سہراب افگن نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں کا معیار بہتر ہونے کی وجہ سے عوام میں ان کی پذیرائی ہے فلموں میں بھی جوش کی بجائے ہوش سے کام لیا ہوتا تو آج یہ صورتحال مختلف ہوتی۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں ٹی وی ڈراموں کی کامیابی کی بنیادی وجہ ان میں پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کا جوش کی بجائے ہوش سے منصوبہ بندی کرنا ہے اور جہاں تک فلم انڈسٹری کا تعلق ہے تو اس کی تباہی میں نان پروفیشنل لوگوں کا سب سے زیادہ کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ ہی کامیابیاں ملتی ہیں۔

مزید : کلچر