اورنج ٹرین کے پہلے 4سٹیشن ایک ہفتہ میں مکمل کرنے کا حکم

اورنج ٹرین کے پہلے 4سٹیشن ایک ہفتہ میں مکمل کرنے کا حکم

لاہور(جنرل رپورٹر)مشیروزیراعلی پنجاب خواجہ احمدحسان کا اورنج لائن ٹرین منصوبے کے زیر تعمیرپہلے چار اسٹیشنز کادورہ، جی ایم نیسپاک سلمان حفیظ کی سول، الیکٹریکل اور مکینیکل ورکس کے متعلق بریفنگ بریفنگ ، خواجہ احمد حسان نے چاروں اسٹیشنز کوآئندہ ہفتے تک مکمل کرنیکی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق خواجہ احمدحسان نے ڈیرہ گجراں، اسلام پارک ،سلامت پورہ اور محمود بوٹی اسٹیشنز پر جاری فنشنگ ورکس کا جائزہ لیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے چاروں اسٹیشنز پرسول ورکس، الیکٹریکل اور مکینیکل ورکس آئندہ ہفتے تک مکمل ہوجائے گا۔۔ خواجہ احمد حسان کو بتایا گیا کہ چاروں اسٹیشنزکے داخلی اور خارجی راستوں پرگیٹس کی تنصیب کا کام بھی جلد مکمل کرلیاجائیگا۔ جبکہ پیکج ون پر ڈیرہ گجراں سیلکشمی چوک تک سول ورکس اپریل کے پہلے ہفتے تک مکمل کرنیکی ہدایت بھی کی۔اس موقع پرسی ای او حبیب کنسٹرکشن شاہد سلیم ،پراجیکٹ ڈائریکٹر حمادالحسن ،ذیشان عثمانی ،یاور ورک، ڈپٹی ڈائریکٹرپراجیکٹ عثمان مظہرسمیت دیگر بھی موجود تھے۔خواجہ احمد حسان نے مزید کہا کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد شہریوں کا عالمی معیار کی سفری سہولیات میسر آئیں گی

مزید : میٹروپولیٹن 1