پی ٹی آئی کا (ن) لیگ یا پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں ہو سکتا،جمشید چیمہ

پی ٹی آئی کا (ن) لیگ یا پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں ہو سکتا،جمشید چیمہ

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ کاش حکمران کئی دہائیوں سے کی جانے والی کرپشن سے بھی بغاوت کا اعلان کرتے ، عمران خان ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کیخلاف کئی سالوں سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ان سے کسی بھی طرز پر اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے مختلف ہسپتالوں کے دورے کے دوران عوام نے جس طرح دہائی دی ہے اس سے ’’میٹرو مارکہ گورننس ‘‘کاپردہ چاک ہو گیا ہے ۔یہ پہلی حکومت ہے جس نے اپنی ذاتی انا کی تسکین اور شعبدہ بازی کیلئے نہ صرف بیرون ملک سے اربوں ڈالر کا بھاری قرضہ لیا بلکہ صحت اور تعلیم سمیت دیگر منصوبوں کے بجٹ میں بھی کٹ لگا کر اسے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں جھونک دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی چوری کو چھپانے اور اداروں کو بے توقیر کرنے کیلئے اپنائے جانے والے بیانیے سے کبھی بھی نواز شریف کی سیاسی ساکھ بحال نہیں ہو سکتی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1