سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کو بری طر ح نظر انداز کیا گیا

سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کو بری طر ح نظر انداز کیا گیا

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ متوازن ترقیاتی حکمت عملی کے تحت پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کو بری طرح نظرانداز کیا گیا اور زبانی جمع خرچ کرکے جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکہ دیا گیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو مقدم رکھا ہے اور علاقے کی ترقی کے لئے آبادی کے تناسب سے زیادہ فنڈز دیئے گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لودھراں کے ضمنی الیکشن میں شاندار فتح حاصل کی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1