کچرا جلانے والے صفائی عملے کے خلافکارروائی کی جائے

کچرا جلانے والے صفائی عملے کے خلافکارروائی کی جائے

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کوڑے دان میں کچرا نہ پھنکنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔ویسٹ مینجمنٹ کے جو ملازمین کچرے کو آگ لگائیں ان کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کی صفائی کیلئے سالانہ کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔لیکن اس کے باوجود بھی شہر میں اکثر سڑکوں پر کوڑے دان کے باہر کوڑا پڑا نظر آتا۔جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکار کوڑا ٹھانے کی بجائے ان کو بعض اوقات وہیں پر آگ لگا دیتے ہیں جس کی وجہ سے کئی خطرناک قسم کی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ شہریوں کو گھروں، فیکٹریوں اور ہسپتال کے کچرے کو کوڑے دان میں پھنکنے کا پابند کیا جائے جو شہریوں کچرا کوڑا دان میں نہ پھنکے ان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ایک ہفتے تک جیل کی سزا دی جائے۔

حناپرویز

مزید : میٹروپولیٹن 1