اقوام متحدہ شام کے مسلمانوں کا قتل عا م فوری رکوائے

اقوام متحدہ شام کے مسلمانوں کا قتل عا م فوری رکوائے

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات لاہور میاں کامران سیف نے شامی مسلمانوں پر مظالم اور ظلم و تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی مسلمانوں کے قتل عام رکوانے کیلئے اقوام عالم مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں معصوم بچوں سمیت خواتین اور بوڑھے شہید ہورہے ہیں لیکن مسلمان ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ شامی عوام پر ظلم و ستم بند کیا جائے اس کیلئے اقوام متحدہ اور او سی آئی فوری کردار ادا کرے اور شام میں امن و امان کے قیام کیلئے اپنی امن افواج بھجوائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ نہتے اور بے گناہوں پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں ۔

کامران

مزید : میٹروپولیٹن 1