قیصر شریف جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقرر

قیصر شریف جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقرر

لاہور(خصوصی رپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے قیصر شریف کو جماعت اسلامی پاکستان کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کیاہے۔ قیصر شریف نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ سابق سیکرٹری اطلاعات امیرالعظیم کو جماعت اسلامی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقہ سے امیدوار نامزد کیاہے جس بنا پر انہوں نے شعبہ نشرواشاعت کی ذمہ داری سے معذرت کی ہے۔ امیر العظیم جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کریں گے۔ قیصر شریف گزشتہ پانچ سال سے سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داری ادا کر رہے تھے۔ قیصر شریف نے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے ایم اے سیاسات کے علاوہ یو ایم ٹی سے اسلامی فکر و تہذیب پر ایم فل کیاہے۔ وہ طالب علمی کے دور میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی ، ناظم صوبہ پنجاب ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے علاوہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات اور جماعت اسلامی یوتھ ونگ پاکستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...