ایوان اقبال میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس آج ہو گی

ایوان اقبال میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس آج ہو گی

لاہور (پ ر)انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے زیر اہتمام عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے سلسلہ میں آج ایوان اقبال لاہور میں صبح 11سے نماز عصر تک 11 ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس مرکزی امیر ڈاکٹر سعید احمد عنائت اللہ مدظلہٗ اورجامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیرِ صدارت ہوگی کانفرنس کی دو نشستیں ہوں گی جس میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی نائب امیرفضیلۃ الشیخ مولاناعبدالرؤف مکی (مکہ مکرمہ) اور مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،پیر ناصر الدین خاکوانی، مولانا محمد الیاس چنیوٹیٖ ایم پی اے،حضرت مولانا مفتی محمد حسن ثانی،معروف صحافی و تجزیہ نگار محترم مجیب الرحمن شامی،شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک ،مولانا قاضی عبدالرشید،مولانا عبدالرؤف فاروقی،، شیخ الحدیث مولانا زاہد الراشدی، مولانا محمد امجد خان، مولانا سید عبدالخبیر آزاد،الحاج حافظ صغیر احمد، مولانا سید کفیل شاہ بخاری، ، جسٹس ریٹائرڈخواجہ محمدشریف، جسٹس ریٹائر میاں نذیر اختر،مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، مفتی شاہد محمود مکی ، طاہر عبدالرزاق، قاضی محمود الحسن،چوہدری غلام مصطفی اورمولانا محمد شفیق وجھوی سمیت مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور تمام مسلم مکاتب فکر کی نامور علمی و دینی شخصیات خطاب کریں گی انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی رابطہ سیکرٹری مولانا قاری محمد رفیق وجھوی نے گذشتہ روز ایک اعلی سطحی اجلاس میں کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اس کو حتمی شکل دے دی انہوں نے کہا کہ لاہور میں منعقد ہونے والی یہ ختم نبوت کانفرنس جہاں ایک طرف اتحاد امت کا عملی مظاہرہ ہے،وہاں ملک کی موجودہ صورت حال میں قیام امن، اتحاد بین المسلمین کے فروغ ، فرقہ واریت کے خاتمہ اورامت مسلمہ پر قادیانی فتنہ کو بے نقاب کرنے اور نسل نوکے ایمان کی حفاظت کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔تمام عاشقان رسولﷺ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اس کانفرس میں بھرپور شرکت کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...