پی جی سی آٹو شو کے بعد میلہ مویشیاں آج لگایا جائے گا

پی جی سی آٹو شو کے بعد میلہ مویشیاں آج لگایا جائے گا

لاہور(پ ر) پی جی سی آٹو شو کی کامیابی کے بعد دوسرا سالانہ پی جی سی میلہ مویشیاں آج دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک پنجاب گروپ آف کالجز سپورٹس کمپلیکس نزد از میر ٹاؤن، برلب نہر 8 کلومیٹر تھوکر نیاز بیگ میں ہوگا۔ مہمان خصوصی صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکاؤٹ لیڈر مقصود چغتائی، سی ای او رانا عامر محمود، سہیل افضل ، آغا طاہر اعجاز، فرحان جمیل، اطہر نور، حافظ نواز، اصغر دانیال، شہریار، نوشین اصغر، حسن نثار، ظفر سپاری، سانپوں کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بابر ناگی، سی ای او سکس فوڈانڈ سٹریز شیخ طاہر انجم طلبہ اور شائقین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔5 اونٹ، 6 شیر، 2 چیتے،400 بلیاں، 500 طوطے اور دوسرے پرندے، اعلیٰ نسل کی گائیں، گھوڑے، بطخیں، سانپ ، مگرمچھ ، ہاتھی، زیبرا، بندر، شتر مرغ، موروں کی کثیر تعداد اس شو میں شامل ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1