گونمنٹ گرلز ہائیر سکول دیو سماج روڈ کی طالبات کا دورہ ایوان کارکنان

گونمنٹ گرلز ہائیر سکول دیو سماج روڈ کی طالبات کا دورہ ایوان کارکنان

لاہور(پ ر)گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ دیوسماج روڈ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ سادھوکی‘لاہورکی طالبات و اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ آر اے بازار‘لاہورکینٹ‘تعمیر ملت سکول سسٹم کینٹ‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ گڑھی شاہو ،گورنمنٹ پرائمری سکول‘ درگاہی گل قدیم‘ رانا ٹاؤن شاہدرہ‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ درگاہی گل قدیم‘ رانا ٹاؤن کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 513تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1