کے پی کے میں معدنیات میں کرپشن کے ریکارڈ قائم ہوئے،زمرد یاسمین

کے پی کے میں معدنیات میں کرپشن کے ریکارڈ قائم ہوئے،زمرد یاسمین

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ن )کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ عمران خان ترقی کے نام پر عوام کو بے وقوف بناتے رہے ، خیبرپختون خواہ میں معدنیات میں کرپشن کے ریکارڈ قائم ہوئے جبکہ پنجاب میں دور آمریت میں چنیوٹ ،رجوعہ کے قومی خزانے پراربوں روپے کی ڈاکہ زنی کی کوشش کو روکنا ہمارا کارنامہ ہے۔ہماری حکومت نے اس منصوبے میں چار سالہ جدوجہد کے نتیجے میں غریب قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں۔تعلیم و صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے ہزاروں بچوں کے ہاتھ میں قلم اور کتاب دی گئی ہے اورپنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے تحت وسائل سے محروم پونے تین لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔صوبے کے 44 ہزار سکولوں میں عدم دستیاب سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اورصوبے بھر میں جدید طبی سہولتوں سے آراستہ نئے ہسپتال بنائے گئے ہیں۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری ہسپتالوں میں اعلیٰ معیار کی ادویات مستحق مریضوں کو مفت دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی لیبارٹریوں میں بھجوائے گئے ادویات کے سوفیصد نمونے درست ثابت ہوئے ہیں

زمرد یاسمین

مزید : میٹروپولیٹن 1