حکمرانوں نے عوام کو ایک دھیلے کا بھی ریلیف نہیں دیا،ڈاکٹر یاسمین راشد

حکمرانوں نے عوام کو ایک دھیلے کا بھی ریلیف نہیں دیا،ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور ( پ ر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے پارٹی دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے دس سالوں میں پنجاب کا بیڑا غرق کر دیا ہے ، مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئی عوام کو ایک دھیلے کا ریلیف نہیں دیا ، لاہور سمیت صوبے بھر کے عوام صحت ، علاج ، تعلیم اور صاف پینے کے پانی سمیت دیگر بنیادی سہولتو ں سے محروم ہے ،شہباز شریف نے پنجاب کا سارا پیسہ صرف تختہ لاہور پر لگا دیا ہے لاہور کے عوام بھی آج سیوریج کا ملا پانی پینے پر مجبور ہیں صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے ۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے وفاقی کالونی جوہر ٹاؤن میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف موجودہ سیاسی مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی آئندہ الیکشن میں عوام کی طاقت سے پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ، کارکنان اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں متحد ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز بوکھلاہٹ کا شکا رہو چکے ہیں اسی لیے آئے روز عدلیہ اور ججز پر بے بنیاد الزام تراشی کرنے پر لگے ہوئے ہیں ،نواز شریف پرویز مشرف سے معاہد ہ کر کے ملک سے بھاگ گئے تھے نواز شریف باغی نہیں داغی ہے ، قوم کا نو سو ارب روپیہ لوٹ کر ملک سے باہر لے گئے سپریم کورٹ میں جعلی کاغذات پیش کیے ، قوم سے جھوٹ بولتے رہے ،ہارس ٹریڈنگ کی سیاست اور کرپشن کی بنیاد نواز شریف نے ملک میں رکھی

یاسمین راشد

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...