اقتدار کیلئے اداروں سے محاذ آرائی پارلیمانی رویوں کے منافی ہے،بلال شیرازی

اقتدار کیلئے اداروں سے محاذ آرائی پارلیمانی رویوں کے منافی ہے،بلال شیرازی

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ اقتدار کے لیے اداروں سے محاذ آرائی پارلیمانی رویوں کے منافی اقدام ہے اپنے من پسند فیصلے آنے کے بعد عدالتوں کے احترام کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے اب اپنی کرپشن کے خلاف مقدمات کی سماعت پر عدالتوں کے خلاف بیان بازی سے نہیں تھکتے ۔انہوں نے کہا کہ 2سال تک بلاشرکت غیر وزیراعظم اور متعدد بار وزیراعلیٰ اور پنجاب اور مرکزمیں مسلسل اقتدار میں رہنے والے حکمران بتائیں کہ انہوں نے عوام کیلئے اب تک کیا کیا؟ کیابجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی ،کیا پور ے ملک میں عوام کو پینے کیلئے صاف پانی میسر ہے ۔کیا موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی ہے ۔کیا ملک میں سے ہوشربا مہنگائی ختم ہوگئی ہے؟ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں یوتھ ونگ کے کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ عوام کو دھواں دار تقریروں سے ورغلانے کی بجائے عوام اور عدالتوں کو صاف بتائیں کہ بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں اور اربوں ڈالر کی کمپنیاں کیسے بنائیں اور اربوں ڈالر بیرون ملک کس طریقہ سے لے کر جائے گئے۔

بلال شیرازی

مزید : میٹروپولیٹن 1