کرپشن مافیا کی تمام حرکتیں عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئیں،زرقا تیمور
لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ ہار س ٹر یڈ نگ میں ملو ث جماعتیں ٹینشن کا شکار ہیں سینٹ انتخا با ت میں ار بو ں رو پے کی سرما یہ کار ی کر نے والے اپنی ریکور ی کیلئے اپنے من پسند چیئر مین کی کامیا بی کیلئے ایڑی چو ٹی کا زور لگا رہی ہیں کر پشن ما فیا کی تمام حر کتیں عوام کے سامنے بے نقا ب ہو چکی ہیں اپنی اقتداری کی باری لینے کیلئے ن لیگ اور پیپلز پار ٹی دو نو ں ایک دو سرے کو سپور ٹ کر تے ہیں اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ نواز شریف کس نظام سے بغاو ت کی با ت کر تے ہیں جب وہ اقتدارمیں ہو تے ہیں تو خو د ملکی نظام کو تباہ کر تے ہیں جب اقتدار سے الگ ہو تے ہیں تو بغاو ت کی با تیں کر تے ہیں میا ں صاحب یا د رکھیں ا ب ملکی نظام کے باغی نے داغی ہیں اور آ پ کا سا تھ دینے والے بھی سارے داغی ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ملک سے پار لیمانی سیا ست میں خر ابی کی اصل جڑ الیکشن کمیشن ہے عام ووٹ ہوں یا سینٹ کے انتخابا ت ہو ں الیکشن کمیشن ن لیگ کی و فادری کاپور ا حق ادا کر تاہے۔