مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر پرحملہ قابل مذمت ہے،فیاض وڑائچ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر پرحملہ قابل مذمت ہے،فیاض وڑائچ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر سابق رکن اسمبلی فیاض وڑائچ، سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال اور جنرل سیکرٹری میاں ریحان مقبول نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چودھری عرفان یوسف کی گاڑی پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فائرنگ کرنے والے جرائم پیشہ جملہ عناصر کی گرفتاری اور انہیں عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔فیاض وڑائچ نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق تعلیمی اداروں میں امن کا پیغام عام کررہے ہیں اور تعلیم کے فروغ اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ ایم ایس ایم کے نوجوان بورے والا میں پرامن طریقے سے اپنا تنظیمی کام کررہے ہیں جو علم اور امن کا فروغ ہے مگر یہ قومی اسلامی خدمت جرائم پیشہ عناصر کو پسند نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ آئے روز قانون کو ہاتھ میں لیتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بورے والا میں قبضہ گروپ انہیں اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے اور اس قبضہ گروپ کومقامی سیاسی سرپرستی حاصل ہے،اس گروہ نے غیر طلبا عناصر کا ایک گروپ تشکیل دے رکھا ہے جو اپنی مذموم کارروائیوں کیلئے خوف و ہراس پھیلاتا رہتا ہے ،ایم ایس ایم کے نوجوانوں پر فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ۔بشارت جسپال نے کہا کہ عرفان یوسف پر فائرنگ میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...