حکومت کے لئے گڑھا کھودنے والے خود اس میں گریں گے،خرم روحیل اصغر

حکومت کے لئے گڑھا کھودنے والے خود اس میں گریں گے،خرم روحیل اصغر

لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے صدرخرم روحیل اصغرنے ممبر قومی اسمبلی الحاج شیخ روحیل اصغر کی ہدایت پررمضان پارک گلی نمبر2 فتح گڑھ کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ زرداری اور عمران خان مسلم لیگ (ن)کی دشمنی میں اندھے ہو چکے ہیں، جمہوری حکومت کے خلاف جو کچھ کر رہے ہیں اور جو کنواں کھود رہے ہیں اس میں خود ہی گریں گے اور اِن کے آنسو صاف کرنے والا بھی کوئی نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جبر کے باوجود مسلم لیگ (ن) سینٹ کی سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1