ایل ڈی اے کے28اہلکاروں کی مستقل بنیادوں پر گریڈ17میں ترقی

ایل ڈی اے کے28اہلکاروں کی مستقل بنیادوں پر گریڈ17میں ترقی

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل (ہیڈکوارٹرز)سمیعہ سلیم کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں اسسٹنٹ (گریڈ16) کے عہدے پر کام کرنے والے 28اہلکاروں کو مستقل بنیادوں پر بطور سٹاف افسر( گریڈ17)ترقی دے دی گئی ہے۔ ان میں محمد نواز‘ناصر سعید‘محمد عرفان‘محمد حسین‘محمد رمضان‘محمد سرور‘محمد بخش‘خالد حسین‘سید شاہد علی ‘ محمد بشیر‘محمد مشتاق‘عبد الستار‘اظہر اقبال‘سراج منیر احمد‘تنویر احمد‘شجاع مقبول‘بشیر القدیر‘عبد الرزاق‘محمد کلیم‘عتیق احمد‘بشارت علی ‘سعید احمد‘محمد یوسف‘سرور علی ندیم‘محمد فاروق‘طاہر کریم بھٹہ اور مسعود احمد عباسی شامل ہیں۔اس کے علاوہ گریڈ16میں کام کرنے والے 6سب انجینئرز کو بھی گریڈ 17میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ ترقی دے دی گئی ہے۔ ان میں ملک محمد شہزادمقصود‘محمد بخش قیصر ‘ شبیر حسین‘محمد شفیق‘عاصم علی خان اور محمد شفقت شامل ہیں۔

ایل ڈی اے

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...