آصف زرداری کے رضاربانی کے خلافریمارکس مایوس کن ہیں،پیر اعجاز ہاشمی

آصف زرداری کے رضاربانی کے خلافریمارکس مایوس کن ہیں،پیر اعجاز ہاشمی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔ان کے خلاف آصف زرداری کے ریمارکس سے جمہوریت پسندوں اور آئین کا احترام کرنے والوں کو مایوسی ہوئی۔ لگتا ہے کہ سابق صدر بینظیر بھٹو کی ٹیم سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ سوچنے کی بات ہے کہ آصف علی زرداری کی کرپشن کے الزامات لگانے والے عمران خان وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو مڈل مین قراردے کر اپنے تمام سینیٹرز پیپلز پارٹی کو کیسے دے دیتے ہیں اور بعد میں مکر بھی جاتے ہیں۔ اس تمام صورت حال کا اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو ایک پیج پر لانے والا اور رضا ربانی کی سوچ کے حامل افراد کو کھڈے لائن لگانے والے کون ہیں؟جے یو پی کی میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رضا ربانی کی پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی کے لئے خدمات کو قوم یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہامسلم لیگ ن کی طرف سے رضا ربانی کا نام تجویز کرنے کا پیپلز پارٹی کو خیر مقدم کرنا چاہیے تھا۔ تاکہ سول بالادستی کی جدوجہد کو مزید تقویت ملتی مگر ساری صورت حال سے سیاسی کارکنوں کو خاصی مایوسی ہوئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1