شرح سود بڑھانے سے روپے کی قدر میں مزید کمی ہو گی، خادم حسین

شرح سود بڑھانے سے روپے کی قدر میں مزید کمی ہو گی، خادم حسین

لاہور(کامرس رپورٹر) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانی معیشت پر اپنی جائزہ رپورٹ میں حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے اور برآمدات میں اضافے ،مالیاتی خسارہ میں کمی کے لیے شرح سود مزید بڑھانے اور روپے کی قدر میں مزید کمی کے مشورے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرح سود بڑھانے سے تجارتی سرگرمیوں میں کمی ہوگی اور اس سے مہنگی شرح سود پر قرضوں کی فراہمی سے نئی صنعتوں کے قیام میں رکاوٹ پیدا ہوگی جبکہ پہلے سے صنعتی شعبہ کے حاصل کیے گئے قرضوں کا بوجھ بڑھ جائے جس سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا اس لیے حکومت بین الاقوامی اداروں کی ایسی تجویز کو رد کردے اور شرح سودبڑھا کر صنعتی شعبہ پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پو ر بورڈ کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ روپے کی قد ر گھٹانے سے ملک کے بیرونی قرضوں میں فوری طور پر اربوں روپے کا اضافہ ہوجائے گا مزید براں اس سے ملک میں افراط زر اور مہنگائی میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگا ۔

خادم حسین

مزید : میٹروپولیٹن 1