نوید مرزا کی کتاب ’’قلندر کی صدا ‘‘کی اشاعت

نوید مرزا کی کتاب ’’قلندر کی صدا ‘‘کی اشاعت

لاہور(پ ر) معروف شاعر اور ادیب نوید مرزا کا پانچواں شعری مجموعہ قلندر کی صدا شائع ہو گیا ہے۔ دیباچہ معروف شاعر جاوید قاسم نے لکھا ہے، جبکہ فلیپ پر معروف نقاد ڈاکٹر انور سدید(مرحوم) کی رائے درج ہے۔184 صفحات پر مشتمل اس مجموعے میں شاعر کی غزلیں اور نظمیں شامل ہیں۔ اس سے پہلے نوید مرزا کے چار شعری مجموعے اور نثر کی دس کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ کتاب کا خوبصورت ٹائٹل معروف شاعر اور مصور آغا نثار نے بنایا ہے۔

اس مجموعے کو رحمانیہ کتاب مرکز کے زیر اہتمام شائع کیا گیا ہے اور یہ نوید مرزا کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر شائع ہوا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4