خواتین کو حقوق فراہم کر نے کے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ،سعدیہ سہیل
لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ خواتین کو حقوق فراہم کر نے اور با اختیار بنا نے کے حکومتی دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں حکومت کی طرف تھانو ں میں خواتین پراسیکیو ٹرز کا قیام ،ورکنگ ویمنز کے لئے سہولتیں ، خواتین کی سرکا ری نو کریو ں میں مردوں کے برا بر نما ئندگی ،پنک بس سروس ، ٹرانسپو رٹ سکیمیں ، سکو ٹیز کی فراہمی و دیگر پرا جیکٹ پرعملی طو ر پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ خواتین کو ریلیف فراہم کر نے کے لئے بنا ئے جا نے والے پراجیکٹ کاغذی کا روائیوں اور خواتین کے عا لمی دن کے مو قعوں پر پو سٹروں پر آویزاں ہی نظر آتے ہیں درحقیقت آج بھی خواتین اتنے ہی مسا ئل کا شکا ر ہیں جتنا کہ آج سے پا نچ سال پہلے تھیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سوائے خواتین کا عالمی دن صرف منا نے سے آگے نہیں نکل سکی انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ خاتون محتسب پنجا ب پچھلے ایک سال سے اپنی چیئر پرسن سے ہی محروم ہے جو خواتین کے حقوق کے حوالے سے حکومت پنجاب کی ناقص کارکردگی کی نشان دہی کرتا ہے۔