پنجاب میں صحت اور تعلیم کا نظام دوسر ے صوبوں سے بہتر ہے،لبنیٰ فیصل

پنجاب میں صحت اور تعلیم کا نظام دوسر ے صوبوں سے بہتر ہے،لبنیٰ فیصل

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی لبنیٰ فیصل نے کہا ہے کہ پنجاب میں صحت و تعلیم کا نظام دوسرے صوبوں کی نسبت سو فیصد بہتر ہے۔ایمنسٹی انٹر نیشنل کی رپورٹس پنجاب کے صوبوں کی شفافیت کا واضع ثبوت ہے۔پنجاب حکومت آئندہ مالی سال تعلیم اور صحت کے بجٹ میں مزید اضافہ کررہی ہے۔دونوں شعبوں کی بہتری کے بغیر ہم ترقیافتہ ممالک کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔عوامی فلاح و بہبود کی سکیموں کو تنقید کا نشانہ بنانا غیر مناسب ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں کیا۔

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رکن اسمبلی کا مزید کہنا تھا پنجاب حکومت کی جانب سے صوبوں میں مزید نئی یونیورسٹیوں کا قیام خوش آئند ہے۔ناروال اور سیالکوٹ یونیو ر سٹیوں کے بل پنجاب اسمبلی میں پیش ہو چکے ہیں آئندہ ایک دو روز میں ان کی باقاعدہ منظوری دے دی جائے گی۔میڈیکل کے شعبے کو مزید جدید اور موثر بنانے کیلئے پنجاب حکومت تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ جدید طبی آلات ہر ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتال میں مہیا کرنے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے اس سال کے آخر تک پنجاب حکومت اپنی تعلیمی و طبی اہداف ہر صورت حاصل کرلے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...