شام میں قتل عام انسانی تاریخ کا بد ترین باب ہے،خالد قادری

شام میں قتل عام انسانی تاریخ کا بد ترین باب ہے،خالد قادری

لاہور(پ ر)جمعیت علماء پاکستان (نیازی )کے مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے کہا ہے کہ شام میں بمباری اور قتل وغارت انسانی تاریخ کے بدترین مظالم ہیں اور اس دردناک صورت حال پر اسلامی ممالک کے حکمرانوں اور اقوام متحدہ کی خاموشی شرمناک اور قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاریخی سرزمین شام پر امریکہ، روس، سعودی عرب اورایران کی پراکسی وار کاخمیازہ بے گناہ اورمظلوم مسلمان بھگت رہے ہیں اوراس جنگ میں عالمی درندوں نے سینکڑوں معصوم بچوں کوبمباری کرکے موت کی نیند سلادیاجو انسانی حقوق کی علمبردار عالمی طاقتوں کے حکمرانوں کے منہ پرطمانچہ ہے۔ محمدخالد قادری نے کہاکہ اسلامی ممالک پر پچاس پچاس برسوں سے مسلط حکمران پوری امت کے لیے عذاب بن چکے ہیں۔ جن کی وجہ سے غیرملکی طاقتوں کواسلامی ممالک میں مداخلت کاموقع ملتاہے اور وہ اسلامی ممالک میں ظلم وستم کابازار گرم کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...