حکومتی دباؤ یا گروپ بندی،ادویہ ساز تنظیموں کا کل کا احتجاجی کنونشن ملتوی

حکومتی دباؤ یا گروپ بندی،ادویہ ساز تنظیموں کا کل کا احتجاجی کنونشن ملتوی

لاہور (جنرل رپورٹر) حکومتی دباؤ یا تنظیم میں گروپ بندی فارما انڈسٹری کی متعلقہ تنظیموں نے 12 مارچ کو ہونے والا احتجاجی کنونشن ملتوی کر دیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نثار چودھری، زاہد بختیاری، ریاض ملک نے کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ فارما تنظیموں نے پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017ء کے خلاف پورے صوبے میں ہڑتال کے لئے 12 مارچ کو راولپنڈی میں احتجاجی کنونشن طلب کر رکھا تھا جس میں احتجاجی تحریک چلانے، فارما انڈسٹری بند کرنے کا اعلان کرنا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تنظیم میں گروپ بندی عروج پر ہے جس کا فائدہ محکمہ صحت اٹھا رہا ہے۔چودھری نثار، ملک ریاض اور سلیم شیخ کا کہنا ہے کہ گروپ بندی اور حکومتی دباؤ کی باتوں میں صداقت نہیں کنونشن ضرور ہوگا جس کی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4