تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کانفرنس

تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کانفرنس

لاہور (پ ر)7اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والی تاریخ ساز نظامِ مصطفی ﷺکانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ چونگی امرسدھو کے زیر اہتمام لبیک یارسول اللہ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے چئیرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا :عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ امت کا بہت بڑا فریضہ ہے۔غیرمسلم قوتیں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ہمارے ایمانی قلعے میں دراڑیں ڈالنا چاہتی ہے۔

ہمیں چوکس اور چوکنا رہ کر اغیارکے ہرحملے کاجواب دینا ہے چنانچہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ ،295cکی حفاظت،آثار رسول ﷺ کی بحالی اور نظام مصطفی ﷺ کے عملی نفاذ کیلئے 7اپریل کومینار پاکستان پر سواد اعظم اہلسنت کا عظیم الشان اجتماع ہوگا جو آل انڈیا بنارس سنی کانفرنس کی یاد تازہ کردے گا۔اس سلسلہ میں تمام صوبوں میں رابطے کیے جا رہے ہیں۔اور کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...