مریم نواز کی معزز ججز پر مسلسل الزام تراشی قابل مذمت ہے، شہزاد یونس
لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیخ شہزاد یونس نے کہا کہ مریم نواز کی سپریم کورٹ اور معزز ججز پر مسلسل الزام تراشی قابل مذمت ہے سپریم کورٹ فوری طور پر مریم نواز کی عدلیہ مخالف مہم اور ججز پر تنقید کا فوری نوٹس لے، مریم نواز کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ عدلیہ کے خلاف زہر اگلے اور اپنے سیاسی قد سے بڑی باتیں کرے ۔ تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عائشہ وارثی نے کہا کہ نواز شریف صرف بڑھکیں لگا کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے ، بغاوت کا اعلان کرنے والے نواز شریف کا عوام پہلے ہی ساتھ چھوڑ چکے ہے کیونکہ ان کے 35سالوں کے سیاہ کرتوت عوام کے سامنے آ چکے ہے۔
، نواز شریف عدلیہ کے خلاف کھلااعلان جنگ کر کے غداری کے مرتکب ہو رہے ہے۔ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی نائب صدر نیلم حیات نے کہا کہ 35سالوں سے پاکستان قوم کے پیسوں پر شریف خاندان پل رہا ہے اربوں کھربوں روپے لوٹ کا بیرون ملک لے گئے ابھی تک بھی شریف خاندان کا پیٹ نہیں بھرا ، پاکستانی قوم بد حال اور شریف خاندان دن بدن خوشحال ہوتا جا رہا ہے
شہزاد یونس